مچل جانسن نے ویرات کوہلی کو بےقوف قرار دیدیا


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں ہر ایک کی تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں ، آسٹریلین کپتان ٹم پین کے ساتھ تلخ رویے سے پیش آنے کے بعد سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بھی کوہلی کو بے ادب اور بے وقوف قرار دے دیا۔پہلا ٹیسٹ جیتنے کےبعد جیت کے غرور میں آئے ہوئے بھارتی کپتان پرتھ ٹیسٹ بری طرح ہار گئے، وہ نہ صرف میچ ہارے بلکہ آسٹریلین کپتان ٹم پین کے ساتھ تلخ رویے سے پیش آنے کےبعد وہ کڑی تنقید کی زد میں بھی آگئے ہیں۔بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کوہلی کو رویے میں بہتری لانے کی تاکید کی تو دوسری جانب سے آسٹریلین فاسٹ بولر مچل جانسن نے ویرات کوہلی کو ایک انتہائی بے وقوف اور بدتمیز انسان قرار دے دیا۔جانسن کا کہنا تھا کہ میچ ہارنے کے بعد بھی کھلاڑی خصوصا کپتان میں اتنا لحاظ ہونا چاہیے کہ وہ جیتنے والے کپتان سے ہاتھ ملا کر مقابلے کو اچھا کہہ سکے، مگر کوہلی نے آسٹریلوی کپتان کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر کچھ نہیں کہا۔مچل جانسن کا مزید کہنا تھا کہ پرتھ ٹیسٹ کے اختتام پر ویرات کوہلی بیوقوف لگ رہا تھا۔

تعارف: newseditor