لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے جمعہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میںپنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلیکس، ٹینس سٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، پچ 2 ہاکی گرائونڈ کا دورہ کیا اور سپورٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ان کے ہمراہ تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر گرائونڈ کا معائنہ کیا اور سپورٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب کو سپورٹس کے جاری منصوبوں پربریفنگ دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ سپورٹس منصوبوں میں کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں، مکمل ہونے والے تمام منصوبوں میں جدید سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں اور کھلاڑی اس سے مستفید ہورہے ہیں
ان سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب آرہی ہے ، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، شاہد فقیر ورک و یگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے دورے کے دوران پول کے ہیٹنگ اور کولنگ سسٹم کا معائنہ کیا اور سوئمرز کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے ٹینس سٹیڈیم میں کورٹ اور ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لئے سپورٹس میں ترقی کرنا ضروری ہے، پنجاب حکومت نے سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر بنایا ہے جس میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلیکس اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم شامل ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں میسر ہیں اور ان کو جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے، نوجوان ان سہولتوں سے استفادہ کریں اور سپورٹس میں محنت کرکے ملک کا نام روشن کریں ،حکومت ان کو ہر طرح سے سپورٹ کریگی۔