قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ ریٹائر


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔عمران بٹ نے 156 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتائیں گے۔عمران بٹ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ تھا۔خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے 12 ہویں نمبر پر آگئی ہے۔

تعارف: newseditor