لوئر دیر(سپورٹس لنک رپورٹ) لوئر دیر علاقے میدان میں فوج نے میراتھن ریس کا انعقاد کیا جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر سبقت جانے کی کوشش میں سر دھڑ کی بازی لگا دی۔میراتھن ریس میں اپر دیر، لوئر دیر، چترال اور سوات کی 8 ٹیموں کے 80 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایونٹ بہت پر لطف تھا۔ ہر طرف امن اور خوشحالی ہے۔کھلاڑیوں نے میدان کالا ڈاگ سے بلامبٹ تک طویل ٹریک طے کیا۔ راستے میں جگہ جگہ علاقے کے عوام اور اسکول کے بچوں نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ میرا تھن ریس میں ایتھلیٹ نصر اللہ مقررہ ہدف پر سب سے پہلے پہنچے۔ اختتامی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام اور کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر نے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔