پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ25دسمبرسے شروع ہو گی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-

تعارف: newseditor