نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور وائٹس کے نام


ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور وائٹس نے اپنے نام کر لیا ،فیصلہ کن معرکے میں لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 2وکٹوں سے شکست دی۔لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ منگل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئٹنی کپ کے فائنل میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 162رنزبنائے ۔ راولپنڈی کی جانب سے نوید ملک 44،زاہد منصور30، حماد اعظم 22اور محمد نواز21رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے

جبکہ حیدر علی 4،عمر امین11،سعود شکیل 5،جمال انور 10اورسہیل تنویر 4رنز بنا سکے ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2,2،ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور وائٹس نے 163رنز کا ہدف 19.2اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل 42،سیف بدر35،عمر اکمل34اور وہاب ریاض18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سلمان بٹ13،علی خان 5،عماد بٹ 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ راولپنڈی ریمز کی جانب سے حماد اعظم نے تین ،خالد عثمان ،محمد نواز اور زاہد منصور نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ لاہور وائٹس کے سیف بدر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تعارف: newseditor