لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے پی ایچ ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مارچ کے تیسرے ہفتے میں کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگلے برس بارہ سے انیس جنوری تک پی ایچ ایس ایل کرانے کا اعلا ن کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کیے جا چکے تھےذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر شیڈول کے مطابق لیگ کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہو گیا ہے اور اس کی بڑی وجہ فنڈز کو ہی قرار دیا جا رہا ہے۔پی ایچ ایس ایل اب مارچ میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے بعد کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور دس روزہ ایونٹ کی تاریخیں 15سے 25 مارچ تجویز کی جا رہی ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بارہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی حامی بھری ہوئی ہے۔