ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز کی شاندار جیت


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن رینیگڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز بگ بیش لیگ میں چھٹی فتح حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، الیسا ہیلے نے ناقابل شکست 70 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعرات کو کھیلے گئے لیگ کے 31ویں میچ میں میلبورن رینیگڈز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بناکر سڈنی سکسرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 111 رنز کا ہدف دیا۔ برائون 33، ساتھرویٹ 21 اور کوسکی 15 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں جبکہ سٹرانو 17 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں۔ چیٹلی نے 2 جبکہ کاپ، پیری، سمتھ اور نیکریک نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم نے الیسا ہیلے کے ناقابل شکست 70 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ الیسا ہیلے ناقابل شکست 70 رنز اور گاڈنر 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی طرف سے سٹرانو نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ الیسا ہیلے کو شاندار بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor