سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کل ہفتہ سے اسلام آباد ٹینس کورٹ میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح سول ایوی ایشین کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کریں گے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے جونیئر ٹینس سٹار حصہ لیں گے اور چیمپیئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر-18، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر-10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 11 جنوری دوپہر دو بجے تک کروا سکتے ہیں اور اسی روز سہ پہر تین بجے چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والوں کے لئے پانچ سو روپے انٹری فیس بھی مقرر کی گئی ہے، کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ریفریز کے فرائض حسنین امجد انجام دیں گے۔ایونٹ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 12 جنوری کو، پری کوارٹر فائنل مقابلے 13 جنوری کو، کوارٹر فائنل 14 جنوری، سیمی فائنل 15 جنوری جبکہ فائنل مقابلے 16 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔

تعارف: newseditor