ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ہفتے سےآسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔دونوں کرکٹرز نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ کافی ود کرن‘ میںخواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔معطلی کے بعد ہاردک پانڈیا اور کے ایل لاہور کے نام سڈنی میں ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے بھارتی ٹیم کی لائن اپ سے خارج کردیئے گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ونود رائے کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو زیرالتوا انکوائری تک معطل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باضابطہ انکوائری کے آغاز سے قبل دونوں کرکٹرز کو نئے شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گےتاہم ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ بی سی سی آئی کی انٹرنل کمیٹی یا کوئی ایڈہاک محتسب انکوائری کرے گا۔

تعارف: newseditor