میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ )بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 7وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیت لی۔ میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسڑیلین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4اوورز میں 230رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،پیٹرہینڈزکومب 58رنز بناکر ٹاپ سکورررہے ۔بھارت کے سپنریزوویندرا چاہل نے 42رنز دیکر 6بلے بازوں کو آؤ ٹ کیا،بھونیشور کمارا ور محمد شامی نے 2،2وکٹیں لیں۔بھارت نے آخری اوور کی دوسری گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بناکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ۔مہندراسنگھ دھونی 87اورکیداریادیو 61رنز بناکر ناقابل شکست رہے ،ویرات کوہلی نے 46رنز بنائے ،پیٹرسڈل ،رچرڈسن اورسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔یزویندرا چاہل کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز مہندراسنگھ دھونی کے حصے میں آیا ۔