قومی وومن سکواش چمپئن شپ فائنل پاکستان آرمی کی فائزہ ظفر نے جیت لی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر )قومی وومن سکواش چمپئن شپ فائنل پاکستان آرمی کی فائزہ ظفر نے آرمی ہی کی مدینہ ظفر کو ہرا کر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی مہمان خصوصی سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے انعامات تقسیم کئے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے سکواش ایونٹ کےفائنل میں پاکستان آرمی کی فائزہ ظفر نے اپنی بہن آرمی ہی کی مدینہ ظفر کو ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد 10;47;12,11;47;2, 11;47;8,;47;11,11;47;8اسے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں

اس موقع پر سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے انعامات تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ سابق ورلڈ چمپئن سکواش قمر زمان خان انٹر نیشنل کمنٹیٹر و ڈی جی سپورٹس پی او ایف واہ محمد توفیق سید ابرار شاہ سردار عارف ناصر محمود نعم لودھی اقبال خان راشد جاوید شوکت حسین اور دیگر بھی موجود تھیں

اس موقع پر مشتاق اھمد غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد کا موسم کھیلوں کے لئے آئیڈیل ہے اور وومن سکواش چمپئن شپ کہ انعقاد سے ایبٹ آباد کی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملے ہین اور کھیل جیسی صحت مندانہ سرگرمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اور تحصیل اور یونین کونسل کی سظح پرکھیلوں کے میدان تیار کئے جارہے ہیں اس موقع پر سپورٹس راءٹر کے پی کے کے بانی ممبر راشد جاوید اور امجد عزیز ملک کی جانب سے سکواش پر لکھی گئی کتابیں نواکلی خانز کھلاڑیوں میں تقسیم کی گیئں

قمر زمان خان نے کہا کہ اسی سال ایبٹ آباد قومی جونئیرز گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس پر سکواش ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود اور سیکریٹری سید ابرار شاہ نے انکا شکریہ ادا کیا

error: Content is protected !!