نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لئے شہنشاہ بالی ووڈ امیتابھ بچن نے دلچسپی لینا شرع کر دی ہے اور ایسے میں وہ راجھستان رائلز خریدنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔راجستھان رائلز کے کو اونر منوج بادلےنے راجھستان رائلز بیچنے کی ٹھانی ہے جس کو خریدنے میں بچن خاندان دلچسپی لے رہا ہے۔بگ بی کا پہلے ہی بھارت میں جاری فٹ بال کے انڈین سپر لیگ اور کبڈی کے کھیلوں میںحصہ ہے ۔واضح رہے امیتابھ بچن راجھستان رائلز کے مالک بننے والے پہلے بالی ووڈ سیلبرٹی نہیں ہونگے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا راجھستان رائلز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر رہ چکے ہیں۔2013 میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔2015 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راج کندرا نے اپنے شیئر فروخت کرکے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔