پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے ایگزیگٹیو کونسل کے رکن محمد اشفاق کا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کا دورہ

کراچی ( کاشف احمد فاروقی ) کھیلوں کا فروغ صحت مند زندگی کی علامت ہے۔محمد اشفاق کا شوٹنگ بال کھلاڑیوں سے گفتگو کی ۔۔شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے کھیل کے فروغ کے حوالے سے واحد اسپورٹس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں-واحد شوٹنگ بال اکیڈمز کورنگی کھیل کی نرسری ہے یہاں سے شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی ابھریں گے جس انداز میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سرپرستی واحد اسپورٹس کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے ایگزیگٹیو کونسل کے رکن محمد اشفاق نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کورنگی کے دورے پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین واحد اسپورٹس ایم شمیم قریشی،سابق شوٹنگ بال قومی کھلاڑی قمر السلام پیارے،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی،قومی شوٹنگ بال کھلاڑی وسیم عباس اور ملک ناصر بھی موجود تھے۔

محمد اشفاق نے کھیل کے فروغ اور شوٹنگ بال میں ٹیلنٹ کے اضافے کے حوالے سے کاوشوں پر واحد اسپورٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمی کے کھلاڑی عبداللہ،محسن علی،اُسامہ احمد اور عبدالاحد سے مستبل میں بہترین کارکردگی کی اُمید ہے انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نوجوانوں کے ساتھ بچے اور بزرگ بھی زوق و شوق کے ساتھ شوٹنگ بال کھیل رہے ہیں،انہوں نے پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن اور ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن اور اپنی جانب سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اکیڈمی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔

error: Content is protected !!