برج ٹائون ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 8وکٹوں پر 264رنز بنا لئے

برج ٹائون (سپورٹس لنک رپورٹ) ہوپ، چیسی اور ہیٹ مائر کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالئے۔ شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ہیٹ مائر ناقابل شکست 56 کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اور بین سٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔برج ٹائون میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے براتھ ویٹ اور کیمپ بیل نے اننگز کا آغاز کیا دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر کیمپ بیل 44 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے وہ میزبان ٹیم کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔براتھ ویٹ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 40 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر جو رئوٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ ڈیرن براوو تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ شائی ہوپ ویسٹ انڈین ٹیم کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔روسٹن چیسی پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 54 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر جو رئوٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ شانی ڈائورچ بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 5 رنز بناکر جیمز اینڈرس کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈین ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالئے تھے۔ ہیٹ مائر 56 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے 4، بین سٹوکس نے 3 جبکہ معین علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

error: Content is protected !!