جلد پاکستانی کنڈیشنز عادی ہو جائینگی، آئرش آل رائونڈر

آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ایمئیر رچرڈسن نے پاکستان کے موسم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم آئر لینڈ کے موسم سے مختلف ہے، یہاں بارشیں نہیں ہوتی اور ہمارا فوکس لمبی پارٹنر شپ پر ہے۔ایمئیر رچرڈسن نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ لاہور میں بارش نہیں ہوئی ہے اور ہمیں مکمل میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، پاکستان کا موسم آئرلینڈ سے مختلف ہے، امید ہے کہ ہم یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق جلد عادی ہو جائیں گے جب کہ ہمارے لیے اچھا موقع ہے کہ ہم گرائونڈ میں زیادہ وقت گزاریں اور دھوپ سے لطف اندوز ہوں۔

 

آئرش آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز کے مطابق ہمارا فوکس لمبی پارٹنر شپ پر ہے، بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں ہم پارٹنر شپ پر توجہ دے رہی ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ ان پچز پر لمبی بیٹنگ کرنے کی کیا اہمیت ہے۔ایمئیر رچرڈسن نے پاکستان ویمن کرکٹر ٹیم کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کا رسٹ اسپنر اٹیک بہت اچھا ہے اور اسپنرز کے پاس ورائٹی ہے، ہمارے لیے کھیلنا چیلنج ہوگا لیکن ہم اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

error: Content is protected !!