ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات سے 4 فروری تک نارتھ سائونڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 381 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کی۔مہمان ٹیم کے جوروٹ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور شکست سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرے میچ میں بھی انگلینڈ ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری قائم کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!