وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس، 72ویں پنجاب گیمز کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کی صدارت میں 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںسیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس راجہ جہانگیر انور ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ و دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو72ویں پنجاب گیمز 2019ء کی تیاریوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ72ویں پنجاب گیمز 2019ئکے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں اور وہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں، کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل طور پر میرٹ پر لئے گئے ہیں اور سفارش کلچر کو دفن کردیا ہے، 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں صرف اور صرف باصلاحیت کھلاڑی ہی حصہ لیں گے، ایونٹ کے انعقاد کے لئے گرائونڈز، جنمیزیم ہال اور سٹیڈیم کی تیاریاں جاری ہیں ، ان ویونیوز میں کھلاڑیوں کو جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، 3اپریل کورنگا رنگ افتتاحی تقریب کی بھی بھرپور تیاری کی جارہی ہے، انشاء اللہ افتتاحی تقریب یادگار ہوگی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید بتایا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے قیام و طعام کے لئے بھی اعلیٰ انتظامات کررہے ہیں۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اب حقیقی معنوں میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق کررہا ہے، ماضی میں 8 سال تک پنجاب گیمز منعقد ہی نہیں کی گئیں جس سے کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے، یہ اعزاز ہماری حکومت کا ہے کہ وہ 8 سال بعد کھلاڑیوں کو پھر صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے،انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کا افتتاح کریں گے، 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد سے پنجاب سمیت ملک بھر میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، نوجوان آگے آئیں اور 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کو کامیاب بنائیں۔


سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع مل رہا ہے، پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو اتنی سہولتیں فراہم کی جائیں گی کہ پنجاب گیمز ان کے لئے یادگار بن جائیں گی، کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے، 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں شائقین سپورٹس کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

error: Content is protected !!