چیف آف آرمی سٹاف انٹرڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف آرمی سٹاف انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ کل 12 جون سے راولپنڈی میں شروع ہو گی، چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یاسین ہوں گے، پی ایچ ایف کے مطابق چیمپئن شپ میں انٹر ڈسٹرکٹ کی کامیاب ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی، یہ ٹیمیں 18 کھلاڑیوں کے علاوہ مزید 4 ریزرو کھلاڑی ٹیم میں شامل کر سکتی ہیں، منتخب ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کے علاوہ کسی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ممنوع ہوگا، جو ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں ان پر دوسری ٹیم اعتراض داخل نہیں کرا سکتی جبکہ تمام کھلاڑی رہائشی ثبوت و سکول کالج سرٹیفیکیٹ اپنے اپنا ہمراہ لازمی لائیں گے۔

error: Content is protected !!