بھارت کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان


ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دھونی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا، ریشبھ پانٹ کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ سریش رائنا بدستور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، آل راؤنڈر ہرڈک پانڈیا کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈز میں واپسی ہوئی ہے،فاسٹ باؤلر امیش یاداو دونوں سکواڈز میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، لوکیش راہول، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، دنیش کارتھک، کیدر جادھو، دھونی، ہرڈک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یزویندرا چھاہل، روندرا جدیجا، بھنشور کمار، جسپریت بمرا، خلیل احمد اور محمد شامی پر مشتمل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، لوکیش راہول، ریشبھ پانٹ، دنیش کارتھک، کیدر جادھو، دھونی، ہرڈک پانڈیا، کرونل پانڈیا، کلدیپ یادیو، یزویندرا چھاہل، بھنشور کمار، جسپریت بمرا اور خلیل احمد شامل ہیں۔

error: Content is protected !!