دھواں دھار بیٹسمین عمران نذیر کی کرکٹ کے میدان میں واپسی

 لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بہت بڑی خوشخبری، دھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور عمران نذیر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آگئے، عمران نذیر 15 اپریل سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں سبروسو کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے بے حد پسندیدہ جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کی برسوں بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی ہوئی ہے۔عمران نذیر نے طویل عرصے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ عمران نذیر 15 اپریل سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں سبروسو کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ عمران نذیر نے اس موقع پر اپنے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وہ مداحوں کا ان کی دعاوں کیلئے بے حد شکرگزار ہیں۔ واضح رہے عمران نذیر کمر کی انجری کے باعث کچھ برس قبل کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔ عمران نذیر کو صحتیابی کیلئے سرجری کروانا پڑی اور اب وہ طویل عرصے بعد اپنی بلے بازی کے جوہر دکھانے کیلئے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں اتریں گے۔

error: Content is protected !!