ووڈ بال میں بھی پشاورکے صحافیوں نے خودکومنوالیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) گالف کی طرز پرکھیلے جانے والے کھیل ووڈ بال میںبھی پشاورکے صحافیوں نے خودکومنوالیاپشاورمیں میڈیاونٹرسپورٹس گالاکے رنگ رنگ میلے میں ووڈ بال کے بھی مقابلوں منعقد ہوئے جس میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن،پشاورپریس کلب اورخیبریونین آف جرنسلٹس پرمشتمل ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کاڈٹ کرمقابلہ کیااورایونٹ کودلچسپ وسننسنی خیزبنادیا۔

اورایک کانٹے دارمقابلے کے بعدپشاورپریس کلب کے عابدخان آفریدی نے ایونٹ اپنے نام کرلیافائنل میںان کامقابلہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سابقہ صدرعظمت اللہ سے تھاجنہوںنے دوسری پوزیشن اپنے نا م کی پہلے مرحلے میں تینوں ٹیموں کے پندرہ کھلاڑی میدان میں اترے تاہم دوسرے مرحلے کے لیے ساتھ جبکہ فائنل کے لیے عابدا اورعظمت اللہ کے مابین مقابلہ ہواتھا اس سے قبل وڈبال ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدرایڈمنسٹریٹر پشاورسپورٹس کمپلیکس جعفرشاہ نے وڈبا ل کے حوالے سے بتایاکہ ووڈبال کی ایجاد مسٹر منگ ہوئی وینگ نے کی تھی

وہ صرف اپنے والد کے لیے ایک باغ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ چہل قدمی کر سکیں اور خوبصورت خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں، اس کے ذہن میں یہ بات ابھری کہ وہ اس باغ کو گیند کھیلنے کے میدان کے طور پر ڈیزائن کرکے اس کا اچھا استعمال کرسکتا ہے۔ اس مقصد کے تحت، وہ گیند کا ایک ایسا کھیل بنانے کی کوشش کر رہا تھا، جس میں کھیلنے والی گیند اوپر نہ اڑ سکے (گھاس کے میدان پر کھیلے جانے کے لیے موزوںنہ مہنگا نہ بڑا گرانڈ)، تاکہ وہ سبز میدان میں گیند کھیلنے کے مزے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مزید دوستوں کو مدعو کر سکتا ہے۔ دو سال کے تجربے اور ایڈجسٹمنٹ کے بعد، گیند کے کھیل کا سامان اور ضابطہ بالآخر ابھر کر سامنے آیا جیسا کہ وہ آج ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ووڈ بال تمام جوش اور سنسنی کے ساتھ گولف کی طرح ہے

حالانکہ یہ کھیل سیکھنے میں بہت کم پیچیدہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ووڈ بال گیم دراصل گولف اور کروکٹ کے درمیان ایک کراس ہے۔ یہ لان کا کھیل ہے لیکن پھر بھی گھر کے اندر یا کسی کھلی جگہ پر کھیلا جا سکتا ہے۔ووڈ بال کرکٹ، ہاکی، ٹینس یا فٹ بال جیسے مقبول ترین کھیلوں میں شامل نہیں ہے جہاں بڑے کارپوریٹ گروپس اپنی تربیت اور چیمپئن شپ میں بھاری مالی امداد کے ساتھ کھیلوں میں شامل ہونے میں فعال طور پر حصہ لیتے ۔بعدازاں پشاورپریس کلب کے سنیئر صحافی وسابقہ صدرشمیم شاہد اورفرید اللہ خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!