اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18 ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کل پیر کو کھیلے جائیں گے، فائنل میچز (کل) منگل کو کھیلے جائیں گے فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر دورانی ہونگے جو چمپئن شپ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ چمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔