پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 دسمبر سےراولپنڈی میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپیئن شپ میں گیارہ مقابلے رکھے گئے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں چیمپیئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

error: Content is protected !!