فضل محمود کرکٹ‘ فالکن اسپورٹس نے پاک اسٹار کو3وکٹوں سے قابو کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIVکی زیرنگرانی جاری دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں فالکن اسپورٹس نے پاک اسٹار سی سی کو 3وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ محمد آصف کے 49رنز کارامد رہے‘ بخت گل کے 47اور 2وکٹیں انکی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر ہوم ٹیم نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 34اوورز میں 153رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ بخت گل نے 5چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 47رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عبدالہادی نے 22اور راجہ آفتاب نے 19رنز میں 3چوکے لگائے۔ قاضی حفیظ ، محمد زین، عرفان اﷲ اور محمد آصف نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ فالکن اسپورٹس نے جوابی اننگز میں 33اوورز میں 7وکٹوں پر 156رنز کا مجموعہ اسکو ربورڈ پر لگا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ محمد آصف ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ دوران اننگز انہوں نے 5چوکے رسید کئے۔ عرفان اﷲکے 39رنز میں 4چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ حارث خان کی 32رنز کی اننگز 4چوکوں کی مرہون منت رہی۔ عبدالرحمن اور بخت گل کے حصہ میں 2,2وکٹیں آئیں۔ ایمپائرز نذیر بٹ اور محمد یونس جبکہ آفیشل اسکورر سید مجتبیٰ عالم تھے۔

error: Content is protected !!