آسڑیلوی کرکٹر شین واٹسن نے اپنے کیریئر کا بڑا فیصلہ کر ڈالا

سڈنی (سپورٹس لنک ین رپورٹ)آسٹریلیا کے مشہور آل راؤنڈر شین واٹسن نے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم مخصوص غیرملکی لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔شین واٹسن نے بگ بیش سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ ‘میرے لیے بہت سارے یادگار لمحات ہیں اور 2016 میں ٹورنامنٹ میں فتح سب سے بڑی کامیابی تھی’۔سڈنی تھنڈرز کی کپنانی کرنے والے آل راؤنڈر نے کہا ‘میرے ساتھ کھلاڑیوں کو آنے والے سیزن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور کلب میں کئی عظیم لوگوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا’۔شین واٹسن نے 2016 میں عالمی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا اور 37 سال کی عمر میں بھی بین الاقوامی لیگز میں مقبول کھلاڑی ہیں۔انہوں نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی قیادت کی اور لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے تاہم اب وہ اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے خواہاں ہیں۔بگ بیش میں انہوں نے صرف 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک سنچری بنائی تھی، برسبین ہیٹ کے خلاف گزشتہ سیزن میں یہ اننگز کھیلی تھی اس کے علاوہ انڈین پریمیئرلیگ میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حال ہی میں 53 گیندوں پر 96 رنز بنائے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹس نے واٹسن کو ان کے بہترین کیرئیر پر مبارک باد دی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘شین واٹسن مختصر طرز کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے’۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ‘ان کا کیریئر دو دہائیوں پر مشتمل ہے اور اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کی کرکٹ کے لیے بڑی خدمات انجام دی ہیں’۔شین واٹسن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے پہلے عالمی سطح پر اور اس کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بگ بیش کے لیے ایک نمایاں کردار ادا کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘باصلاحیت، اسکلز سے بھرپور اور شان دار شین واٹسن اپنے دور میں بڑے جارحانہ بلے باز تھے’۔شین واٹسن نے اپنے کیریئر میں عالمی اور ڈومیسٹک سطح پر مجموعی طور پر 700 سے زائد میچز کھیلے جس میں انہوں نے 25 ہزار سے زائد رنز اور 600 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔بگ بیش میں وہ سڈنی تھنڈرز کے لیے ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں جس کا اعتراف ان کے کوچ شین بونڈ نے بھی کیا۔شین واٹسن آسٹریلیا کی چمپیئن ٹیم کا حصہ تھے جب مائیکل کلارک کی قیادت میں ٹیم نے عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔انہوں نے مجموعی طور پر 59 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں ان کی 4 سنچریاں اور 24 نصف سنچریوں کے ساتھ 3 ہزار 730 رنز ہیں اور 75 وکٹیں حاصل کیں۔ایک روزہ کرکٹ میں شین واٹسن کو بڑی شہرت ملی اور اس طرز میں انہوں نے آسٹریلیا کے 190 میچ کھیلے جہاں ان کا سب سے بڑا اسکور ناقابل شکست 185 رنز تھا۔شین واٹسن نے 190 ایک روزہ کرکٹ میں 9 سنچریوں اور 33 سنچریوں کی مدد سے 5 ہزار 757 رنز بنائے جس میں 570 چوکے اور 131 چھکے بھی شامل ہیں جبکہ باؤلنگ میں انہوں نے 168 وکٹیں حاصل کیں۔شین واٹسن نے 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد وہ ڈومیسٹک کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کا حصہ ہیں۔

error: Content is protected !!