عالمی کپ فٹبال کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری، قومی ٹیم کا کیمپ اتوار کو لگے گا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی فٹ بال کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار کو لگے گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کیمپ اتوار کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ کیمپ میں 55 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ پرانے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق کیمپ میں کھلاڑیوں کو سہولتیں دی جائینگی۔ ٹیم کیلئے طارق لطفی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

تعارف: newseditor