لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ چیلنج کے لئے تیار قرار دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بورے والا ایکسپریس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے باوجود میں سمجھتا میں ہوں کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے چیلنج کے لئے تیار ہے۔سابق فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نمبر بڑھانے اور اُنہیں نیچا دکھانے کے بجائے سپورٹ کریں اور اعتماد دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔واضح رہےکہ چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 341 رنز کا ہدف دیا تھا، جو انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور کی تیسری گیند پر 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔سابق ٹیسٹ کپتان اور ماضی کے شہرت یافتہ اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے پاکستان کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچھی پارٹنر شپ میچ جیتنے کے لیے ہوتی ہے لیکن بابر اعظم اور فخر زمان کے درمیان پارٹنرشپ میں سست روی پاکستان کی جیت کے امکانات کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔