لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق ڈائریکٹر میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ اور سینئر سپورٹس صحافی آغا محمد اکبر انتقال کرگئے آغا محمد اکبر گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے چند ماہ قبل انہوں نے جگر کا ٹرانسپلانٹ بھی کرایا تھا تاہم وہ مکمل طور پر شفا یاب نہ ہوسکے تھے آغا محمد اکبر پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ بھی رہے جبکہ اس کے علاوہ وہ انگریزی اخبار دی نیشن میں بطور سپورٹس ہیڈ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور سجال کے صدر عقیل احمد اور سیکرٹری چوہدری اشرف سمیت تمام ممبران نے آغا اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے سجال کی تمام باڈی مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی آغا اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا۔