پروفیسرصاحب کی نصف سینچری سے یونٹی ٹورنامنٹ سے باہر.

 

 

پروفیسرصاحب کی نصف سینچری سے یونٹی ٹورنامنٹ سے باہر

 

فلوریڈا (27 اگست 2023) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ بلے بازی میں شاندار فارم میں ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے بہتری کارکردگی دکھاتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور مخالف مورس ویل یونٹی کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ چارجرز جب ہدف پورا کیا تو اس وقت 9 گیندیں باقی تھیں۔

 

مورس ویل یونٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوناتھن فو (9) کو جلد ہی کھو دیا، لیکن شی ہان جے سوریا اور اوبس پینار کریس پر جم گئے اور دونوں نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور 42 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد جے سوریا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

پینار اور کوری اینڈرسن نے اس کے بعد تیزی سے رنز بنانے کا کام شروع کیا اور 7 اوورز کے بعد اسکور کو 88/2 تک پہنچا دیا۔ نویں اوور میں پینار نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور یونٹی کا اسکور 100 رنز کو عبور کرگیا۔
اینڈرسن نے آخری اوور میں 22 رنز پر اپنی وکٹ گنوا دی لیکن اس کے بعد ہی انہوں نے اور پینار نے نصف سنچری کی شراکت قائم کی۔ آخر کار یونٹی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور آخری اوور میں پینار اور نوین اسٹیورٹ نے وکٹیں بھی گنوا دیں۔

 

جواب میں محمد حفیظ اور مختار احمد نے ٹیکساس چارجرز کو شاندار آغاز دیا۔ محمد حفیظ نے سری سانتھ کے دوسرے اوور دو چھکے اور تین چوکے لگائے جس کی وجہ سے چارجرز نے ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔
چوتھے اوور کے اختتام تک اوپنرز نے چھ چوکے اور پانچ چوکے لگائے گئے

 

اور اسکور بغیر کسی نقصان 66 رنز تھا۔ اس وقت تک نصف ہدف حاصل ہوچکا تھا۔ اور چارجرز کو جیت کے لیے مزید 34 رنز درکار تھے جس میں حفیظ اچھے دکھائی دے رہے تھے اور اوپنرز سنچری پارٹنرشپ کی جانب بڑھ رہے تھے۔ حفیظ نے چھٹے اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ تاہم وہ اگلے اوور میں 57 رنز بناکر آوٹ ہوگئے

 

 

error: Content is protected !!