روم ماسٹرٹینس ٹورنامنٹ،نڈال فاتح، جانتے ہیں اب تک کتنے بھی یہ اعزاز جیت چکے؟

روم (سپورٹس لنک رپورٹ)روم ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل رفائیل نیڈال نے جیت لیا، فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست ہوگئی، اسپینش کھلاڑی نویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں رفائیل نیڈال نے نوواک جوکووچ کے خلاف جارحانہ آغاز کیا، پہلے سیٹ میں بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بھرپور کم بیک کیا اور چھ چار سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور آخری سیٹ میں نیڈال پھر حریف پر حاوی ہوگئے اور سیٹ چھ ایک سے جیتنے کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!