فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی دنیا میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ایان مارٹن

فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی دنیا میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کراچی۔ ہیڈ آف ڈس ایبلٹی کرکٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ ایان مارٹن پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیٸے بطور اعزازی چیئرمین شامل ہونے اسٹار آل راٶنڈر شاہد خان آفریدی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

ایان مارٹن نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بوم بوم کو شامل کرنے سے پوری دنیا میں فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ میں ایک بڑا بوم آجائے گا۔

انہوں نے کہا ، ” میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور خاص طور پر امیر کو مبارکباد دوں گا اور پاکستان میں ڈس ایبلڈ کرکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کی خدمات پر شاہد آفریدی کی حمایت کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "بالآخر پوری دنیا میں۔ یہ ایک شاندار اقدام ہے اس سے ہمارے کھیل کو فائدہ ہوسکتا ہے اور یہ بہت اچھا ہے کہ بہترین اسٹار کھلاڑی کی جانب سے فیزیکل ڈس ایبلڈ کی کرکٹ کی حمایت کی جاۓ کیونکہ ہم اس کھیل کو عالمی سطح پر ترقی دینے پر قائم ہیں۔

مارٹن نے کہا ، ” سب نے بہت اچھا کام کیا ہے،  اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی آپ سے ملوں گا۔”

error: Content is protected !!