صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی کی زیرصدارت اجلاس، پہلی سپورٹس پالیسی کا ابتدائی مسودہ پیش

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر ودیگر بھی شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پہلی سپورٹس پالیسی کا ابتدائی مسودہ پیش کیا، کنسلٹنٹ ڈاکٹر اعجاز اصغر نے سپورٹس پالیسی کے اہم نکات پر بریفنگ دی، اجلاس میں سپورٹس پالیسی کے ابتدائی مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی سپورٹس پالیسی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سپورٹس کے فروغ کے ویژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، سپورٹس پالیسی حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بجھوائی جائے گی، سپورٹس پالیسی سے سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا

سپورٹس پالیسی میں اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کیلئے سمت متعین کی گئی ہے، سپورٹس پالیسی میں پہلے سپورٹس سکول آف سپورٹس سائنسز کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلی سپورٹس پالیسی سپورٹس کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی، سپورٹس پالیسی کے تحت سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مزید وسیع کیا جائے گا، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ان کو عالمی مقابلوں کے تیار کیا جائے گا۔ سپورٹس پالیسی تاریخ میں پہلی بار بنائی جارہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے اس معاملے میں کوتاہی برتی، سپورٹس پالیسی کے نافذ ہونے سے کھلاڑیوں کی بڑی کھیپ تیار ہوگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ سپورٹس پالیسی کے بغیر سپورٹس کو فروغ نہیں دیا جاسکتا

پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور انداز میں کام جاری ہے، پنجاب میں 351 سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں اور مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس پالیسی کی تیاری انقلابی اقدام ہے جس سے کھلاڑیوں کومزید رہنمائی ملے گی اور سہولتیں میسر ہوں گی، سپورٹس پالیسی میں ہر کھیل اور ہر کھلاڑی کو ان کی ضرورت کے مطابق سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے۔

error: Content is protected !!