پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے’اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز پشاور میں زیر صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ منعقد ہوا جس میں آئندہ چار برس کے لئے صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق متفقہ طور پر جو عہدیدار منتخب ہوئے ان میں سید اظہر علی شاہ چیئرمین’نثار احمد صدر’سہیل رئوف سینئر نائب صدر’ہزارہ سے محمد ابرار شاہ ‘پشار کی مس رحم بی بی ‘ملاکنڈ سے شیر افضل’کوہاٹ سے عادل فرحان’مردان سے محمدہمایون’بنوں سے اکبر نیاز اور ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد اسماعیل نائب صدور’محمد علی جنرل سیکرٹری ‘عائشہ زمان(ہری پور)’پشاور سے ہاجرہ سرور’ہزارہ سے ناصر محمود ایسوسی ایٹ سیکرٹریز’احد مرتضیٰ فنانس سیکرٹری اور عاصم شیراز سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ‘ایگزیکٹو باڈی میں کوہاٹ سے یاسر شاہ ‘مردان سے احمد اقبال ‘پشاور سے شایان علی شاہ ‘ملاکنڈ سے شاہد عمران اوربنوں سے محمد ذیشان شامل ہیں’اجلاس میں تمام ڈویژن کے صدور و سیکرٹریز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کے پی عزیز اللہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد طارق’اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اقبال ‘شکیل احمد’منیر عباس’صدر کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمد’سیکرٹری عمران یوسفزئی ‘پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکٹرری جنرل وصال محمد خان’ کے پی کبڈی ایسوسی ایشن کے ارباب اصغر’پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر ہارون خان ‘سیکرٹری فنانس آرچری فیڈریشن امتیاز علی’ڈاکٹر شاکر اللہ ‘حمزہ عباس’عاصمہ خان’ذاکر نیاز اور وقاص خان بھی موجود تھے’
اجلاس میں صدر سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد نے سابق رپورٹ پیش کی اور حسابات کی منظوری لی گئی’انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال 23 مارچ’آزادی سائیکل ریس’یوم دفاع سائیکل ریس ‘قائداعظم ڈے ریس ڈی سی سائیکل ریس ‘انڈر23 گیمز ‘انٹر کالجز چیمپئن شپ سمیت ایونٹس منعقد کرائے جاتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ‘انہوں نے کہا کہ ہم نے 2015 میں ٹور ڈی گلیات’2016 میں ٹور ڈی مہمند’2017 میں ٹور ڈی گلبات’2017 میں ہی انٹر ڈپٹارٹمنٹل اور 2018 میں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ منعقد کرائی’نیشنل ایونٹس میں کے پی کی حلیمہ غیور ‘فرمان محمد ‘عبدالباسط’تنزیل احمد ‘فریال امان ‘آفتاب خان’اویس خان ‘محسن خان نے میڈلز جیتے ‘اویس خان اور محسن خان نے سیف گیمز’ایشین مقابلوں اور ورلڈ مقابلوں میں شرکت کی اور بہترین کارکردگی دکھائی ‘انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ٹور ڈی گلیات تین سے پانچ مراحل میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپئن شپ بھی پشاور میں کرائیں گے گلیات ٹور خنجراب سائیکل ریس 26 سے 28 جون تک منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔