پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ آغا اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسو س کااظہار کیا۔ یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آغا اکبر کے انتقال سے پاکستان میں کھیلوں کی صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق آغا اکبر نے اپنی ساری زندگی سپورٹس جرنلسٹ کے طور ملک میں کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لئے کام کیا۔انہوں نے مختلف اخبارات و رسائل میں ذمہ داریاں انجام دیں اور اپنا ایک الگ اور منفرد تشخص برقرار رکھا۔پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈیشن کے صدر امجد عزیز ملک ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ستام ال سہلی اور عالمی سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر جیانی مرلو اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے عہدے داروں نے آغا اکبر کی وفات جو ملک بھر کے سپورٹس جرنلسٹس کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔