خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن نے قومی آرچری فیڈریشن کے عہدیداروں کوآرچری کے پی ایس بی سے الحاق ہونے پرمبارکباد دی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹر)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے پی آر اور خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد نور نے آرچری فیڈریشن کے پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق ہونے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر جنرل (ر)عارف حسن ، سیکرٹری جنرل وصال محمد خان اور صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ کومبارکبادی اور کہاکہ آرچری ایک بہترین کھیل ہے جس میں ہمیں انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں میں کافی میڈلز جیتنے کے چانسز ہیں،پاکستان سپورٹس بورڈ کے اس فیصلے سے آرچری کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ آفزائی ہوئی ہے
،جس سے یقیناملک میں آرچری کو فروغ ملے گا۔انکاکہناتھاکہ آرچری فیڈریشن کی کاوشوں سے اپنی مددآپ کے تحت قلیل مدت میں اس کھیل کو بام عروج پر پہنچایا،یہی وجہ ہے کہ نہ صرف خیبر پختونخوااور پنجاب بلکہ سندھ،بلوچستان،اسلام آباد اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تواتر کیساتھ کھیلی جارہی ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ آرچری اس وقت ملک کامقبول ترین کھیلوں میں جگہ بناچکی ہے۔