افتخار احمد نے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا دیے

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگا دیے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بلے باز افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، میچ کے آخری اوور میں افتخار نے وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔

 

 

افتخار احمد کے 6 چھکوں کے بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر نے لگا ، اورشائقین کرکٹ کی جانب سے بلے باز کو خوب سراہا جارہاہے ۔پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے ہیں ۔

error: Content is protected !!