لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ایک اور درخواست نامنظور کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ا سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔
پی سی بی نے اعتراف جرم کرنے تک اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعتراف جرم کئے بغیر شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے صرف رپورٹ نہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا، جو ری ہیب پروگرام کے لیے ناکافی ہے۔انہوں نے تحقیقات میں تعاون بھی نہیں کیا، شرجیل خان کے لیےضروری ہے کہ وہ عوام کے سامنے جرم کا اعتراف کریں، معافی مانگیں اور اس حوالے سے پیغامات کا بھی حصہ بنیں۔