معروف کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں ہلاک

جنوب افریقا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سال کے روڈی کرٹزن کے ساتھ دیگر تین افراد بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق وہ نیلسن منڈیلا بے کے علاقے میں گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس کیپ ٹاؤن اپنے گھر آرہے تھے کہ ان کی کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئی، فیملی ذرائع کے مطابق روڈی کرٹزن موقع پر ہی چل بسے۔روڈی کرٹزن نے اپنے امپائرنگ کیریئر میں 108 ٹیسٹ، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

error: Content is protected !!