لندن (عبدالرحمان رضا)بیکنگھم پیلس میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں اظہر علی کے ہمرا پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا آسان نہیں ہے۔انہوں نے دیگر ٹیموں کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ بھی بڑی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ جیتنے اہلیت رکھتی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسف زئی نے 60 سیکنڈز میں 38 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی۔سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمرا خاتون نے کی۔قبل ازیں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کی۔