لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے لئے بری خبر ہے کہ اس کے صف اول کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ورلڈ کپ میں ابتدائی دونوں میچ ہارنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ڈیل اسٹین نے فٹنس مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقا کی جانب سے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا کی درخواست پر ڈیل اسٹین کی جگہ بوران ہینڈرکس کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔2016ء میں ڈیل اسٹین کے کندھے کا آپریشن ہوا تھاجس کے بعد وہ ٹیم میں واپس تو آئے لیکن انجری کی وجہ سے ان آؤٹ ہوتے رہے۔