دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ایک بیان میں راب کی نے کہا کہ سکیورٹی وفد نے حالات معمول کے مطابق ہونے کی رپورٹ دی اور ای سی بی سمیت ٹیسٹ سکواڈ کے ہر کھلاڑی کو اپنے سکیورٹی وفد کی رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔ایم ڈی انگلینڈ کرکٹ بورڈکا کہنا تھاکہ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا، پاکستان میں جتنی سکیورٹی ملی، ہم نے اس سے بہتر کی امید نہیں کی تھی لہذا ای سی بی اور سکیورٹی وفد پر بھروسہ ہے، ہمیں کوئی تشویش نہیں۔

error: Content is protected !!