آغوش الخدمت پشاور میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، ڈی جی انفارمیشن کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 

آغوش الخدمت پشاور میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب، ڈی جی انفارمیشن کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 

پشاور: آغوش الخدمت پشاور میں سپورٹس گالا نے نہ صرف صحت مند مقابلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے بلکہ شرکت کرنے والے بچوں میں اتحاد، کھیل کود اور ذاتی نشوونما کے احساس کو بھی فروغ دیا۔

یہ تقریب یتیم بچوں کی مجموعی دیکھ بھال اور مواقع فراہم کرنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

آپﷺ نے یتیموں کی کفالت کرنے والے کو جنت کی خوش خبری دی ہے اور اُن کے حقوق پامال کرنے والے کو درد ناک عذاب کی وعید سنائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا محمد عمران نےآغوش الخدمت پشاور میں منعقد ہونے والے اسپورٹس گالا کے گرینڈ فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی کے کیے۔

سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب میں الخدمت آرفن کیئر ڈسٹرکٹ پشاور کے سرپرست بحراللہ، جسٹس ریٹائرڈ غلام محی الدین، صوبائی صدر الخدمت فاونڈیشن خالد وقاص، ڈائریکٹر سپورٹس ( ڈویلپمنٹ) سلیم رضا خان،کریٹیو ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر دانش بابر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےشخصیات نے شرکت کی۔

سپورٹس گالا میں صوبائی صدر الخدمت فاونڈیشن خالد وقاص نے شرکاء کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عزم اور جذبے کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرتے رہیں۔

آرفن کیئر ڈسٹرکٹ پشاور کے سرپرست بحر اللہ نے بھی اس قسم کے ایونٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے اور صلاحیتوں کو سراہا۔

سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور فٹ بال ٹورنامنٹس کے فاتحین کے غیر معمولی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اور ان کی محنت ،لگن اور حوصلہ افزائی کے طور پر ٹرافیاں پیش کی گئیں۔

اختتامی تقریب کے دوران معزز مقررین نے یتیم بچوں کی دیکھ بھال میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت کرنے والے بچوں کی پرورش اور نشوونما کے لئے معیاری مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی جی انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ اور سلیم رضا خان ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختوںخوا نے ان بچوں کو اپنے محکموں کی جانب سےہر ممکن تعاون اور سرپرستی کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

error: Content is protected !!