معروف جارح مزاج اوپنر کرس گیل بھی پاکستان بھارت میچ کے بخار میں مبتلا، کیا روپ دھار لیا؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اور خود کو یونیورس باس کہلوانے والے کرس گیل بھی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ جہاں پرجوش ہیں وہیں کرس گیل نے بھی الگ رنگ اپنا لیا۔گیل نے پاکستان اور بھارت کے رنگوں کا خصوصی کوٹ زیب تن کیا اور یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، گیل کے انداز کو سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب سراہا۔

تعارف: newseditor