قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین روانہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئی ہے،چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر مکائو میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبدالله نواز انڈر۔13کے مقابلوں میں حصہ لینگے۔

تعارف: newseditor