جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے پریکٹس میچ میں چلی کو تین صفر سے شکست دیدی

جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے چلی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ 0-3 گول سے جیت لیا، انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس پریکٹس میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان رانا وحید، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول سکور کئے۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے پینلٹی کارنر پر ایک گول اور دو فیلڈ گول سکور کئے، پریکٹس میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس کے دو سیشن بھی منعقد ہوئے۔جس میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے بہتر پرفارم کرتے ہوئے دونوں سیشن جیت لئے پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے چلی ہاکی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آؤٹس سیشن میں 1-4 اور 2 -5 گول سے شکست دی۔ ان پریکٹس میچز سیشن کو آف کیمرہ رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان جونیئر ہاکی سکواڈ کل کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گا۔
ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر کھیلا جائیگا اس میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو 11:30 بجے دن بمطابق پاکستان ٹائم کھیلے گی۔

error: Content is protected !!