اکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے پاکستان آرمی اور واپڈ پر ایک سالہ پابندی حتم کر دی

اسلام آبام (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے پاکستان آرمی اور واپڈ پر ایک سالہ پابندی حتم کر دی ہے اب وہ کسی بھی قومی یا بین لاقوامی ایونٹ میں شرکت کر سکتی ہے۔ پاکستان ساءیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ آرمی اور واپڈا کی ساءیکلنگ ٹیموں نے اکتوبر 2019میں پشاور میں ہونے والے نیشل گیمز میں شرکت کی تھی جوکہ یونین سائیکلینگ انٹرنیشنل (یو سی آئی) کے رولز کے خلاف تھی اور فیڈریشن نے بھی اس ایونٹ کے لیے انہیں اجازت نہیں دی تھی پشاور میں ہونے والے نیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا۔کیوں کہ ان کے پاس سائیکینگ لائیسنس نہیں تھے جوکہ یو سی آئی رولز کے خلاف تھی.انہوں نے کہا کہ آرمی اور واپڈا ٹیموں نے پشاور نیشنل گیمز میں فیڈریشن کی اجازت کے بغیر شرکت تھی جس پر انہیں پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی تھی جوکہ اب ختم کردی گئی ہے اور اب ان کے سائیکلسٹ کسی بھی قومی یا بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!