پاکستان فزیکل ڈس اہبیلیٹی کرکٹ ٹیم کا ٹرینگ اینڈ فٹنس کیمپ کا اختتام پذیر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ میں اگست کے مہینے میں کھیلی جانے والی فزیکل ڈس ابیلیٹیی ورلڈ سیریز 2019 کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فزیکل ڈس اہبیلیٹی کرکٹ ٹیم کا ٹرینگ اینڈ فٹنس کیمپ کا بدھ کو نیشنل اسٹڈیم میں اختتام ہوگیا۔ کیمپ کے دوسرے اور آخری روز کھلاڑیوں نے کوچ محمد جاوید اور ٹرینر راشد قریشی کی نگرانی میں بھرپور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فاٶنڈر آف ڈس ایبلڈ کرکٹ ،پیٹرن PDCA سلیم کریم ، جیف سلیکٹر اقبال امام ، سیکریٹری PDCA امیرالدہن انصاری، کوچ قمبر علی، جاوید اشرف اور میڈیا مہنہجر محمد نظام بھی موجود تھے۔

ایونٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، افغانستان ، پاکستان، زمباوے اور میزبان انگلیڈ سمیت 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں. نیٹ پریکٹس سشین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کوچ محمد جاوید نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں فٹنس لیول دیکھ کر انتہاٸ خوشی ہورہی ہے اور نیٹ میں تمام کھلاڑیوں نےجس جذبہ اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ قابل دید اور امید ہےکے قومی ٹیم مثبت نتاٸیج دے گی۔

راشد قریشی نے کہا کہ میں ان کرکٹرز کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوتی ہے اس لیٸے کہ یہ بات کو بہت جلدی پک کرلیتے ہیں۔ کپتان نہار عالم نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ سیریز جیت کر قوم کو جشنِ آذادی کا تحفہ دے گی۔ قومی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹرز جمعرات 27 جون کو صبح 9 بجے انگلینڈ کے ویزہ لے حصول کے لیٸے ویزہ آفس جاٸینگے اور اسی روز شام کو تمام کرکٹرز اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوجاٸینگے۔

۔ پاکستانی ٹیم 2 اگست کو انگلینڈ کے لیۓ روانہ ہوگی جہاں وہ 5 اگست کو انگلہنڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے ایونٹ میں اپنے مشن کا آغاز کرےگی۔

error: Content is protected !!