سابق اولمپئن نوید عالم مرحوم کے نام سے منسوب سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر شہری سراپا احتجاج

سابق اولمپیئن اور 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ صدارتی ایوارڈ یافتہ ہاکی کھلاڑی نوید عالم مرحوم کے نام سے منسوب شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر شہری سراپا احتجاج ھوگئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک گیم ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم جو کہ کینسر کے مرض کے باعث انتقال کرگئے انکی ملک و ملت کے لئے خدمات کے خراج کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی جانب سے آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کو عالمی ہاکی چیمپین اولمپئئن نوید عالم مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کی سفارشات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار نوید عالم مرحوم کے برادر حقیقی سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ سمیت ارباب اختیار سے اس معاملہ کی بابت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مبشر چوہدری نے مزید کہا کہ قومی ہیروز کی خدمات کو خراج پیش کرنا روشن خیال قوم کی نشانی ہے۔ اہلیان شیخوپورہ اس ناانصافی پر سراپا احتجاج ہیں۔ مبشر چوہدری نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ارباب اختیار سے گذارش ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور اس واقعہ کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔ مبشر چوہدری نے کہا کہ آس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ محکمہ جات کو تحریری درخواست بھی دی جارہی ہے۔

error: Content is protected !!