کراچی (ریاض احمد) لیثررلیگز کے نیشنل چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈکا ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں سندھ کے شہر سکھر سے آغاز ہورہا ہے۔ جہاں 9ٹیمیں باہم مقابل ہونگی۔ ملک کے دیگر شہروں ٹنڈو جام میں 10، اسلام آباد میں 4، پشاور میں 4منگورہ میں 4، صوابی میں 4، کوئٹہ میں 16، لاہور،سیالکوٹ ، گجرات اورملتان میں 4,4جبکہ گلگت اور پاسو میں 4,4ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کراچی میں28جولائی کو فائنل راؤنڈ کھیلنے والی 4ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ سندھ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا فیصلہ شہر ٹنڈوجام کی زرعی یونیورسٹی گراؤنڈ پر ہوگا جہاں سکھر اور ٹنڈوجام سے 19ٹیموں کے گروپ میچز کے بعد سندھ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔کے پی کے ، بلتستان اور اسلام آبادکی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی 20ٹیموں میں سے ٹاپ ٹیم کا فیصلہ پشاور میں ہوگا۔بلوچستان کی 19ٹیموں میں سے ٹاپ ٹیم کا چناؤ کوئٹہ میں ہوگا۔لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور گجرات کی 16ٹیموں میں سے پنجاب کی ایک ٹاپ ٹیم کے فیصلے کیلئے لاہور میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔28جولائی کوپنجاب، کے پی کے ، بلوچستان اور سندھ کی ایک ایک ٹیم کراچی میں نیشنل چمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ کھیلیں گی۔فائنل راؤنڈ کی فاتح ٹیم بحیثیت نیشنل چمپئن 12تا20اکتوبر دوسرے سوکا ورلڈ کپ کا فائنل راؤنڈ کھیلنے یونان کے شہر کریٹ کا سفر کرے گی۔